فضل الرحمان سے برطانوی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے وفد کی ملاقات
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : برطانوی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، وفد نے مولانا کو طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر حکومت پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔
کرنل رابرٹ الیگزینڈر باب اسٹیورٹ کی سربراہی میں برطانوی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے 9 رکنی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے پارلیمنٹ لاجز میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد نے مولانا کو یقین دلایا کہ برطانیہ خوشحال، مضبوط و مستحکم پاکستان کیلئے ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے لندن میں افغانستان پر سہ فریقی کانفرنس کے انعقاد پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مضبوط پاکستان افغانستان، خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ سماء