وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد 20اکتوبرکو پیش کیےجانیکا امکان
ناراض ارکان نے 12اکتوبر کو تحریک جمع کروائی تھی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد 20 اکتوبر کو اسمبلی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بیس اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ بی اے پی کے ناراض ارکان نے تحریک عدم اعتماد 12اکتوبر کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی تھی۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ناراض ارکان معصوم ہیں اور پی ڈی ایم انہیں مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ سینیٹ کی طرح پی ڈی ایم کو بلوچستان میں بھی بالواسطہ شکست ہوگی۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ روایت ڈال دی گئی تو کوئی حکومت اڑھائی سال سے زیادہ نہیں چلے گی۔
No Confidence Motion
JAM KAMAL
تبولا
Tabool ads will show in this div