کراچی میں نوگو ایریاز موجود ہیں، سٹی پولیس چیف کا سپریم کورٹ میں اعتراف

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سٹی پولیس چیف کراچی شاہد حیات نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ شہر میں نوگو ایریاز موجود ہیں۔


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نوگو ایریاز سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران اے آئی جی شاہد حیات نے عدالت کو بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی مسائل موجود ہیں، ایک گروپ کے لوگوں کو کچھ علاقوں میں جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


چیف جسٹس نے انہیں ہدایت کی کہ سیاسی مسائل میں الجھے بغیر حکومتی رٹ قائم کریں۔


چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری، آئی جی اور ڈی جی رینجرز کو 31 اکتوبر کو طلب کرنے کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ سماء

میں

کا

burger

چیف

paper

Tabool ads will show in this div