گھی اور تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں

یوٹیلٹی اسٹورز پر 100 روپے فی کلو تک اضافہ
Oct 15, 2021

وزیر خزانہ نے گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا مگر قیمتیں کم ہونے کے بجائے بڑھ گئیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 روپے سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ گھی اور تیل کی قیمتیں 40 سے 50 رپوے فی کلو کم کریں گے، لیکن ان کا اعلان عوام کی امنگوں کے برخلاف نکلا اور یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل 40 روپے سے 109 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا، ایک برانڈ کے 10 لیٹر گھی کی قیمت 1090 روپے بڑھ گئی جبکہ دوسرے برانڈ کے گھی کے 10 لیٹر ٹن پیک کی قیمت میں 475 روپے اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک برانڈ کا کوکنگ آئل کا 5 کلو والا ڈبہ 1332 روپے سے 1795 روپے کا ہوگیا، دوسرے کوکنگ آئل کے 5 کلو والے ڈبے کی قیمت بھی 465 روپے بڑھ گئی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکشن بھی جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ghee

Utility Stores Corporation

Tabool ads will show in this div