نوشہرہ: دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار لیاقت علی شہید

حملہ آوروں کی تلاش جاری

نوشہرہ کے علاقہ نوشہرہ کلاں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار لیاقت علی شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حوالدار لیاقت علی علاقے میں معمول کے گشت پر تھے کہ انہوں نے موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک پاکر انہیں روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے حوالدار لیاقت علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جہاں پولیس کے دستے نے انہیں سلامی دی۔

شہید حوالدار کی میت ان کے آبائی علاقے نظام پور روانہ کردی گئی جہاں انہیں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

حکام کے مطابق دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Noshehra

KP police

Tabool ads will show in this div