لاہور:طالبعلم کی اسنیپ چیٹ پرویڈیو، امریکی انتظامیہ حرکت میں آگئی

حسین آصف نے پستول کیساتھ ویڈیو بنائی تھی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
BeFunky-collage-9 فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں نجی کالج کے کلاس روم میں طالب علم کی جانب سے پستول کے ساتھ ویڈیو بنانے پر امریکی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کے مطابق تین روز قبل نالج اِن پریپیٹری اسکول (کے آئی پی ایس) کے طالب علم حسین آصف نے کلاس روم میں پستول نکال کر ویڈیو سوشل ميڈيا ایپ اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔

ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکی انتظامیہ نے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا۔ امریکی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ لڑکا کالج میں فائرنگ کرے گا اور طالب علموں کو مارے گا، جس پر انٹرپول سے ایمرجنسی کال آئی کہ فوری کارروائی کی جائے۔

ايف آئی اے سائبر ونگ نے طالب علم کو گرفتار کرکے پستول برآمد کی جوکہ جعلی نکلی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے رپورٹ انٹرپول کے ذریعے امریکی انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔

سائبر ونگ نے طالب علم کو حراست میں لیا تھا تاہم طالب علم کے خلاف کوئی جرم ثابت نہ ہونے پر اسے شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

Tabool ads will show in this div