سونیاحسین نےنئےکردار کی پہلی جھلک شیئرکردی

اداکارہ منفردموقع ملنے پرانتہائی پرجوش

سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو نئے آنے والے پروجیکٹ میں اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے پہلی جھلک شیئرکی ہے، اداکارہ اس بار کچھ منفرد کرنے کے وعدے کے ساتھ سامنے آئی ہیں ۔

پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ملبوس سونیا نے تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ' خواتین پولیس افسران کو اپنی طاقت کے لیے ناقابل یقین حد تک کم اہمیت ملتی ہے، وہ زیادہ نمائندگی کی مستحق ہیں۔ اپنے آئندہ کردار کا اعلان کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے'۔

سونیا نے لکھا، ایک ایسے کردارکا استقبال کرنے کیلئے تیاررہیں جو مجھے آپ لوگوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے بہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے۔

اداکارہ نئے کردارمیں ایس پی سارہ سکندرکا کردار نبھائیں گی۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ پراجیکٹ ڈرامہ ہے یا فلم۔ سونیا کے مطابق اسے عمیرہ احمد نے تحریر کیا اورعدنان سرور ہدایتکارہیں۔

اداکارہ کے مداحوں نے اس پروجیکٹ پرجوش و خروش کا اظہارکرتے ہوئے ان کے کردارکو پسندیدگی کی سند بخشی ۔

سونیا کے علاوہ ماہرہ خان ٹیلی فلم ' ایک ہے نگار' میں نظرآئیں گی جو پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہرکی زندگی پرمبنی ہے۔

آئی ایس پی آرکی معاونت میں اس ٹیلی فلم کی کہانی بھی عمیرہ احمد نے ہی لکھی ہے اور پروڈیوسر نینا کاشف اورماہرہ خان ہیں۔ فلم اسٹاربھی اس پراجیکٹ کیلئے جوہرعلی خان کے کردار سے ٹیلی ویژن ڈیبیو کررہے ہیں ۔

ماہرہ اور نینا اس سے قبل ویب سیریز ' بارہواں کھلاڑی ' کو بھی مشترکہ طور پرپروڈیوس کرچکی ہیں جو فی الحال ریلیز نہیں کی گئی۔

soniya hussain

Sonya Hussyn

Tabool ads will show in this div