مغرب افغانیوں کی مالی مدد کیوں کررہاہے،شاہ محمودقریشی نےبتادیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس سےخطاب

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو وزير اعظم کی زيرصدارت پی ٹی آئی پارليمانی پارٹی کا اجلاس میں مغربی ممالک کی جانب سے افغانسان کے لیے بھاری مالی امداد دیے جانے والے معاملے پر روشنی ڈالی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا پر واضح کرديا تھا کہ اگر افغانستان کےحالات بہترنہ ہوئے تو وہاں کے لوگ ملک چھوڑ کر نکل جائيں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بھی واضح کیا گیا کہ افغان عوام صرف پاکستان يا ايران نہيں بلکہ مغربی ممالک بھی جائيں گے اور اگر ایسا ہوا تو پھر صورتحال کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

وزیرخارجہ کے مطابق جب دنیا پر صورتحال واضح کی گئی تو مغربی ممالک نے کہا کہ وہ مالی امداد کریں گے تاکہ افغان عوام اپنے ملک ميں ہی رہيں۔

یاد رہے کہ افغانستان کی خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر یورپی یونین نے 2 روز قبل افغانستان کے عوام کے لیے ایک ارب یورو سے زائد کے امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا۔

EUROPEAN UNION

Tabool ads will show in this div