نورافتیحی 200 کروڑکےغبن کیس میں تفتیشی حکام کےسامنےپیش

نئی دہلی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 200 کروڑ روپے کے فراڈ اوربھتہ خوری کیس میں کینیڈین نژاد اداکارہ نورا فتیحی کوبھی طلب کرلیا۔ نورا سے آج پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
کیس میں دو ملزمان چندرا شیکھراورانکی اہلیہ اداکارہ لینا پال پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔
بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی ٹویٹ کے مطابق نورا کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تفتیشی حکام نے طلب کیا اور انہیں ای ڈی کے دفتر کے باہر دیکھا گیا۔ ٹویٹ میں نورا کی آمد کے ویڈیو کلپس بھی شامل ہیں۔
Delhi: Actor & dancer Nora Fatehi reaches the Enforcement Directorate (ED) office to join the investigation in connection with the conman Sukesh Chandrashekhar case pic.twitter.com/c3t5YEMEaA
— ANI (@ANI) October 14, 2021
اداکارہ تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے آج صبح ای ڈی آفس پہنچی تھیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق نورا فتیحی کو شیکھراوران کی اہلیہ سے مبینہ تعلق کے حوالے سے تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا۔
#WATCH | Delhi: Nora Fatehi reaches the Enforcement Directorate (ED) office to join the investigation in connection with the conman Sukesh Chandrashekhar case. pic.twitter.com/mpHiEHQgvc
— ANI (@ANI) October 14, 2021
اطلاعات ہیں کہ نورا کے علاوہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہوں گی۔
تفتتیشی حکام کے سامنے نورا کی پییش کی خبر پراداکارہ کا نام ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا اور صارفین نےاس حوالے سے مختلف قسم کے تبصرے کیے۔
The secret of Bollywood producers of first creating and then using non-Indian actors to stash away ill-gotten money stands exposed by ED #NoraFatehi #JacquelineFernandez
— AkhileshGM (@Akhigm) October 14, 2021
ED has summoned #NoraFatehi in a money laundering case of 200 cr...
— Jevan Singh (@JevanSingh10) October 14, 2021
ED & NCB are like this to entire bollywood.... pic.twitter.com/7rT9kA655N
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نورا اور جیکولین نے بھی چندرا شیکھر کے ہاتھوں مالی نقصان اٹھایا۔ ملزم اور ان کی اہلیہ کو ادیتی سنگھ نامی خاتون کی شکایت پر گرفتارکیا گیا تھا جنہوں نے دعویٰ کیا تھا ، ' میرے شوہر شویندر سنگھ ایک کیس میں گرفتار تھے جب ایک شخص نے وزارت قانون کا سینیئر افسر بن کر مجھے فون کیا اور رقم کے بدلے شوہر کو ضمانت پررہائی کی یقین دہانی کروائی۔
ادیتی نے بتایا تھا کہ جون 2020 سے اب تک وہ 30 اقساط میں چندرا شیکھر کو 200 کروڑ روپے دے چکی ہیں اور انہیں کہا گیا تھا کہ دی جانے والی رقم حکمراں جماعت بی جے پی کے فنڈزمیں جمع ہوگی۔
چندرا شیکھرکی اہلیہ لینا ماریہ پال اداکاری کے آغازسے قبل ڈینٹسٹ تھیں اور بنگلور میں پریکٹس کرتی تھیں۔ سال 2009 میں لینا نے ملیالم فلم ریڈ چلیزسےڈیبیوکیا۔