صدرمملکت نےرحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

عمران خان رحمت اللعالمین اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے
فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان رحمت اللعالمین اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔ آرڈیننس کےمطابق یہ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے۔ اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے سیرت نبوی اوراحادیث پر ریسرچ کرے گی۔ یہ اتھارٹی سیرت نبوی کونصاب کا حصہ بنانے کیلئے متعلقہ ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی۔

دس اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ زندگی گزارنے کے 2 راستے ہيں جن میں سے ايک راستہ ناجائزدولت کمانے کا اوردوسرا حضور کی سيرت پرچلنے کا ہے۔ اگر قوم مدينہ کی رياست کے اصول پر چلے گی تو ملک اٹھ جائے گا اور اللہ کا حکم ہے کہ نبی کی سيرت پر عمل کيا جائے۔

Dr Arif Alvi

Tabool ads will show in this div