اسلام آباد فائرنگ: سکندر اسپتال سے ڈسچارج، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد: اسلام آباد فائرنگ واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر پولیس نے باقاعدہ گرفتارکرلیا، خصوصی عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا، سکندر نے بکتر بند گاڑی میں بیٹھ کر عدالتی کارروائی کا سامنا کیا۔


اسلام آباد کے جناح ایونیو فائرنگ واقعے کے ملزم سکندر کو تقریباً ڈھائی ماہ بعد پمز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تو پولیس نے اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا۔


پولیس نے ملزم کو عدالت لائے بغیر ہی جیل کے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی، تاہم خصوصی عدالت نے ملزم کو پیش کئے بغیر ریمانڈ دینے سے انکار کردیا۔


 ملزم کو پمز اسپتال سے بکتر بند گاڑی میں احاطہ عدالت میں لایا گیا، عدالتی عملے نے جاکر ملزم کی موجودگی کی تصدیق کی۔


 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم سکندر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔


ڈاکٹروں کی ہدایت پر ملزم کو جیل کے اسپتال میں رکھا جائے گا، سکندر کو 12 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سماء

منتقل

پر

سے

فائرنگ

Sindh Government

Tabool ads will show in this div