ویسٹ انڈیزایک بارپھر پاکستان کی مدد کو آن پہنچا

دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

کرکٹ ویسٹ انڈیز ایک بار پھر پاکستان کی مدد کو آگیا، ویمن ٹیم کو دورہ پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مابین شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 11 اور 13 نومبر کو کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نومبر کے آغاز میں کراچی پہنچ کر 3 روزہ قرنطینہ مکمل کرے گی جس کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان میں تینوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان پر قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی  میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کےلیے بھی پر امید ہے۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز ٹیمیں سیریز کے فوری بعد ورلڈکپ کوالیفائر کےلیے زمبابوے روانہ ہوجائیں گی۔

واضح رہےکہ انگلینڈ کی مینز اور ویمن کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم گزشتہ ماہ انگلینڈ نے دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ 17ستمبر کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر میچ سے 2گھنٹے قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

odi series

PakvWI

Tabool ads will show in this div