عراق میں پارلیمانی انتخابات میں 97 خواتین کامیاب

مقتدیٰ الصدر کی جماعت اب تک سب سے آگے

عراق کے کابینہ سیکریٹریٹ نے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں 97 خواتین کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مذہبی لیڈر مقتدیٰ الصدر کی جماعت نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں اور ان کی اب تک کی جیتی گئی نشستوں کی تعداد 73 ہے۔

انتخابات میں تقدم بلاک نے 38 سیٹوں پرکامیابی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ تیسرے نمبر پردولۃ القانون ہے جس نے 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

الفتح اتحاد انتتخابات ہارگیا ہے اور اس نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ الفتح اتحاد کا موقف ہے کہ الیکٹورل کمیشن نے قانونی طریقہ کار کی پاسداری نہیں کی۔

الفتح اتحاد کی قیادت ہادی العمری کر رہے ہیں جس میں وہ جماعتیں شامل ہیں جن کے مسلح ونگ ہیں۔اتحاد کا اثر جنوبی اور مرکزی عراق کے علاوہ دارالحکومت بغداد میں بھی ہے۔

یورپی مبصر مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات اچھی طرح منظم تھے اور اس کے دوران اظہار رائے کی آزادی کا احترام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے 59 سفارتکاروں کے علاوہ 100 سے زیادہ مبصرین کے ذریعے انتخابی عمل کی نگرانی کی گئی۔

ادھر کل عراق کے الیکشن کمیشن نے پولنگ سے متعلق ہونے والے اعتراضات اور اپیلیں وصول کرنا شروع کردی ہیں اور یہ سلسلہ 3 روز جاری رہے گا۔

ELECTION

Iraq Election

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div