ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کانوں میں کام پر پابندی

پابندی زلزلے اور آفٹر شاکس کے باعث لگائی گئی، حکام

Coal Mine

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کانوں میں کام پر پابندی لگادی گئی۔

پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرنائی میں کوئلے کی تمام کانوں میں کام پر 19 اکتوبر تک پابندی عائد کی جارہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پابندی ہرنائی میں حالیہ زلزلے اور آفٹر شاکس کے باعث لگائی گئی ہے تاکہ کسی بھی بڑے المیے سے بچا جاسکے۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ 19 اکتوبر کو حالات کا جائزہ لے کر کوئلے کی کانوں میں دوبارہ کام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید جانیے: بلوچستان میں شدید زلزلہ،20 افراد جاں بحق

ہرنائی میں 6 اور 7 اکتوبر کی درمیانی شب آنیوالے زلزلے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوئے تھے تاہم اس کے بعد بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا اور مزید کئی افراد زخمی ہوئے۔

coalmine

HARNAI EARTHQUAKE

Tabool ads will show in this div