احمدعلی اکبرنےعمران عباس کومتاثرکردیا

اداکارنے'پری زاد'کوبہترین ڈرامہ قراردےدیا

شوبزانڈسٹری میں پیشہ ورانہ رقابت کی تمام خبریں درست نہیں ہوتیں، کئی معروف سیلیبرٹیز نے اس بات کو ثابت کیا ہے۔ سوشل میڈیا ایپس بھی شوبزستاروں کوایک دوسرے کوبہترجاننے کا موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ دیکھ سکیں ان کے ساتھی کیا کررہے ہیں۔

اداکارعمران عباس نے ناظرین کی جانب سے بیحدپزیرائی پانے والے ڈرامہ 'پری زاد ' میں اداکار احمد علی اکبرکی پرفارمنس کو سراہا ہے۔

ڈرامہ ہاشم ندیم کے اسی نام سے لکھے جانے والے ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی معاشرے میں نظرانداز کیے جانے والے انسان کی جدوجہد پرمبنی ہے جوخود کو ثابت کرنے کے لیے نکلتا ہے۔

شادی کے صرف ایک ہفتہ بعد عشناشاہ اورعمران عباس کی طلاق

ڈرامے کا مرکزی کردارادا کرنے والے احمد علی اکبرمرکزی کو اپنی کارکردگی کی بناء پر انتہائی مثبت آراء موصول ہورہی ہیں۔

احمد کو سراہنے والے عمران عباس نے انسٹااسٹوریز میں لکھا، ' پری زاد یقیننا بہترین سیریل ہے جومیں نے حالیہ دنوں میں دیکھا، غیرروایتی ، مضبوط اسکرپٹ ، بہترین ڈائریکشن ، ہر ایک کی ناقابل یقین اداکاری ،خاص طور پر احمد علی اورشاندار پروڈکشن۔۔ یہ ان سے سیکھنے کا سبق ہے جو مختلف کہانیوں کے ساتھ تجربہ کررہے اور تخلیقی رسک لے رہے ہیں '۔

عمران عباس کی پوسٹ کو شیئرکرنے والے احمد اکبر نے تشکر کے ساتھ لکھا ، ' مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں'۔

ہم ٹی وی پر10جولائی سے نشرکیےجانے والے 'پری زاد' کی اب تک 12 اقساط آن ائرجاچکی ہیں۔

احمد علی اکبرکے علاوہ کاسٹ میں یمنیٰ زیدی ، عشنا شاہ ،عروہ حسین ، نعمان اعجاز، مشال خان ، لیلیٰ زبیری اور دیگرشامل ہیں۔

Ahmed Ali Akbar

Tabool ads will show in this div