لاہور: خواتین اسٹاف کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار
ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرکے نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کو نشہ آور مشروب پلاکر قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے نے لاہور میں ایک متاثرہ نرس کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نرسوں اور ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا، جس کے موبائل فون سے کئی قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔
حکام کے مطابق چند روز قبل ایک نرس نے نشہ آور مشروب پلاکر نازیبا ویڈیو بنائے جانے کی شکایت کی تھی۔ نرس کا مؤقف تھا کہ ڈاکٹر عبداللہ حارث کئی دوسری نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کی ویڈیوز بناچکا ہے۔
گرفتار ڈاکٹر جناح اسپتال لاہور میں تعینات تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے موبائل سے مختلف نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کی ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کی جارہی ہے، کوئی اور شخص اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہوا تو اس کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔