سالگرہ کےموقع پر اداکارہ نے بچپن کی تصویر شیئر کردی

اداکارہ نے دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا

اداکارہ عائشہ عمر آج 12 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر بھی شیئر کی۔

فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر آج اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ان کی عمر 3 برس تھی ۔

انہوں نے طویل کیپشن میں مزید بتایا کہ اس 3 سالہ بچی کو اندازہ نہیں تھا کہ زندگی میں اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ اس بچی کو زندگی کے صدموں ، آزمائشوں ، خوشیوں ، کامیابیوں ، ناکامیوں ، محبتوں ، دلوں کے ٹوٹنے اور ترقی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا لیکن اسے سب سے بڑا اور ناقابل تصور صدمہ پہلے ہی مل چکا تھا ایک سال پہلے ہی میں نے اپنے والد کو کھو دیا تھا لیکن میں نہیں جانتی تھا کہ اس کا کیا مطلب ہے، میں ایک باپ کو بھی نہیں جانتی تھی اور پھر بھی میں خوش تھی۔

اداکارہ نے سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر انہوں نے خود شیئر کیں۔

Ayesha Omer

Tabool ads will show in this div