ہائیکورٹ کا نیب زدہ سرکاری افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کاحکم

تمام محکموں کے سیکریٹریز سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے نیب زدہ سرکاری افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں نیب زدہ سرکاری افسراں کو پوسٹنگ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نیب زدہ سرکاری افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ جن افسران کی سزا معطل ہے ان کے خلاف بھی محکمہ جاتی کاروائی کی جائے اور ایسے افسران کو پوسٹنگ بھی نہ دی جائے۔

 عدالت نے 17 گریڈ کے سزا یافتہ افسران  کوپوسٹنگ دینے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق سے متعلق عہدوں پر بھی سزا یافتہ افسران کو تعینات نہ کیا جائے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ ہر سرکاری ملازم اہمیت رکھتا ہے خواہ اس کا کوئی بھی گریڈ ہو،سندھ حکومت کے تمام محکموں کے سیکریٹریز عدالتی حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام محکموں کے سیکریٹریز سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔

SINDH HIGH COURT

Tabool ads will show in this div