اسلام آباد، پشاور اور لاہور میں ڈینگی کیسز میں اضافہ

راولپنڈی میں بھی کیسز میں اضافہ
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
RWP dengue ward فوٹو: آن لائن

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی، پشاور اور لاہور میں ڈینگی کے مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں 113 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں 78 جبکہ شہری علاقوں میں 35 مریضوں کی تشخیص ہوئی۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اب تک پانچ مریض انتقال کرچکے ہیں۔ شہری علاقوں میں ڈینگی کے کل 447 جبکہ دیہی علاقوں میں 895 مریض ہیں۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ہولی فیملی میں 35 اور بینظیر بھٹو اسپتال میں 17 مریض داخل ہیں۔ ڈی ایچ کیو میں 11 مریضوں کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد ا805 ہوگئی ہے۔

پشاور

پشاور میں بھی ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تہکال، اچینی بالا، سفید ڈھیری اور سربند کے علاقے ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ہر جگہ ڈینگی کے حوالے سے مہم چلا رہے ہیں اور لارواہ تلف کیا جا رہا ہے، اسپتالوں میں ڈینگی کے لیے وارڈ مختص کیے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔

صوبے میں ڈینگی کے مزید 128نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی تعداد دو ہزار923 تک پہنچ گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد چار ہے۔

لاہور

لاہور ميں 24 گھنٹوں ميں مزيد دو مريض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد تعداد 12 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے مزيد 184 کيسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی تعداد تين ہزار437 ہوگئی ہے جبکہ اسپتالوں کے 92فیصد بيڈز بھر گئے ہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 589 مریض داخل ہیں۔

Tabool ads will show in this div