بختاوربھٹوکے بیٹے کی پیدائش کہاں ہوئی؟

بچے کی پیدائش10اکتوبرکوہوئی
Photo: Instagram/@mahmood.y.choudhry

بختاوربھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی جانب سے بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے فالوورز مزید تفصلات جاننے کے خواہاں ہیں۔

گزشتہ روز بختاور اورمحمود چوہدری نے ٹوئٹراور انسٹاگرام پر نیلے گلابوں والے پس منظرکے ساتھ بتایا تھا کہ وہ والدین کے رتبے پرفائز ہوئے ہیں۔ بختاور نے 10اکتوبر کو بیٹے کوجنم دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواور ان کی چھوٹی بہن آصفہ نے بھی سوشل میڈیا پر 'خالہ ' اور ' ماموں' بننے پرخوشی کااظہارکیا تھا۔

بچے کے والدین یا بلاول اورآصفہ کی جانب سےمزید تفصیلات نہِیں بتائی گئی تھیں لیکن سوشل میڈیا پرپیدائش کے مقام سے متعلق قیاس آرائیوں کے علاوہ بچے کا نام جاننے کا اشتیاق بھی ظاہرکیاگیا۔

تاحال نومولود کا نام رکھے جانےسے متعلق تو کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ، تاہم بختاورکی انسٹااسٹوریزسے یہ ضرورظاہرہورہا ہے کہ بچے کی پیدائش دبئی میں ہوئی ہے۔

بختاور نے اسپتال میں ننھے بچوں کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ کے بند دروازے کی تصویرشیئرکی جس پرانگریزی کے علاوہ عربی عبارت بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

دبئی میں پیدائش کی خبروں کویوں بھی تقویت ملتی ہے کہ بلاول بھٹوگزشتہ روزیہ اطلاع آنے کے بعد نجی دورے پراچانک دبئی روانہ ہوئے ہیں۔

بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔

جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔

محمود چوہدری کے والدین محمد یونس اوروالدہ ثریا بیگم کا تعلق پرانے لاہور سے ہے، جو 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے اور وہیں تعمیرات اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اپنے کاروبارکی بنیاد رکھی۔

محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ سیکنڈری اسکولنگ کیلئے برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

BILAWAL BHUTTO

Bakhtawar Bhutto Zardari

MAHMOOD CHOUDHRY

Tabool ads will show in this div