ٹوبہ ٹیک سنگھ:بس کی چنگچی کو ٹکر،6طلبہ، ڈرائیور جاں بحق
حادثے میں 6 بچے زخمی بھی ہوئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چنگچی کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ منگل 12 اکتوبر کو تیز رفتار بس نے چنگجی رکشہ کو ٹکر مار دی تھی۔
امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق طالب علموں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جب کہ حادثے میں چنگجی رکشا کا ڈرائيور بھی جاں بحق ہوا۔ حادثے کا شکار رکشا بچوں کو لے کر اسکول جا رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔
حادثے ميں 6 بچے زخمی بھی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
STUDENTS
TTS
تبولا
Tabool ads will show in this div