شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کرگئے
[caption id="attachment_2406209" align="alignnone" width="881"] فائل فوٹو[/caption]
رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے۔
شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹر پر والد کے انتقال سے متعلق ٹوئٹ بھی کی گئی۔
محمد عثمان فاروقی پاکستان اسٹیل ملز کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
شرمیلا فاروقی کے مطابق مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل 12 اکتوبر کو بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔
رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔ شرمیلا فاروقی کے ٹوئٹ پر نامور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
Inna Lilahi Wa Inna Ilaihi Rajioon,
— Hashaam Riaz Sheikh (@HashaamRS) October 12, 2021
It is announced with immense grief and sorrow that our beloved , Mr. Muhammad Usman Faruqui (@sharmilafaruqi ‘s father and my Father-in-law) passed away this morning.
Namaz Janaza will be held today at Jamia Masjid Rahmania Tariq Road, Kar