ایم کیوایم نے کراچی کے حقوق کیلیےہڑتال کیوں نہیں کی،مصطفی کمال

ڈاکٹر فاروق ستار نےآصف زرداری کے ساتھ جینے مرنےکی قسمیں کھائی تھیں

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم تو شہربند کروانے والی جماعت تھی لیکن اب کراچی والوں کے حقوق غصب ہونے پرہڑتال کیوں نہیں کی گئی۔

کراچی کے ضلع وسطی میں سینٹرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ 35 سال مينڈيٹ لينے والی ايم کيوايم بتائے کہ شہر پيپلزپارٹی کے پاس کيسے گيا ۔ سال 2008  میں نائن زيرو پر ڈاکٹر فاروق ستار نےآصف زرداری کے ساتھ  جینے مرنےکی قسمیں کھائی تھیں اور یہاں سے ہی بربادی کا آغاز ہوا تھا۔ سال 2012 ميں اس وقت کے گورنر سندھ عشرت العبادنےآرڈنینس پردستخط کرکےشہرپيپلزپارٹی کے حوالے کرديا تھا۔ انھوں نے کہا کہ پيپلزپارٹی نے کراچی کا پانی بند کرديا،کچرانہیں اٹھايا جارہا اورنوکرياں مل نہيں رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ  19 جون 1992 کو عامر خان نے کس طرح شب خون مارا اور ہزاروں افراد کو مروايا ہے۔

MUSTAFA KAMAL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div