سندھ: 12ربیع الاول پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
Oct 11, 2021
[caption id="attachment_1908157" align="alignnone" width="800"]KARACHI PILLION RIDING فوٹو: آن لائن[/caption]

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں 12ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 19اکتوبر بروز منگل ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں، بزرگ افراد، 12 سال سے کم عمر کے بچوں اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ نے پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا۔

واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل منائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

RABI UL AWWAL

Tabool ads will show in this div