کراچی:500روپےمیں موبائل فون کاآئی ایم ای آئی نمبرتبدیل کرنےوالاملزم گرفتار

موبائل فونز ضلع ویسٹ اور کیماڑی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زور پر چھیننے کا انکشاف

کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سے پوليس نے 3 ملزمان پر مشتمل ڈکيت گينگ کو گرفتار کرليا۔ملزمان  میں آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والا ملزم بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے بتایا ہے کہ اس گروہ ميں شامل ملزم ذاکر 500 روپے کےعوض موبائل کا آئی ايم ای آئی نمبر تبديل کرديتا تھا۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن برآمد موبائل فونز ضلع ویسٹ اور کیماڑی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زور پر چھیننے کا انکشاف کیا۔

ملزمان کے خلاف 4 اکتوبرکو مین شاہراہ اورنگی روڈ سے شہری سے نقدی اور موبائل فون چھینے کی واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1175/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ اورنگی میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان سے 20 موبائل فونز، 2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، نقدی اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 1190/2021 اور 1191/2021 درج ہیں۔ ملزمان سے برآمد موبائل فونز کو سائنسی تجزیئے اور اسلحہ کو فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائے گا۔

گرفتار ملزمان میں عثمان ولد رفیق احمد، گلفام ولد منیر علی خان اور موبائل فونز ماسٹر ذاکر شامل ہیں۔

Tabool ads will show in this div