راولپنڈی: ٹریفک پولیس نے6ماہ میں 12 کروڑ روپے کےچالان کردیے

سڑکوں پر ٹریفک پولیس اور قانون شکنوں کی تکرار معمول

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے 6 ماہ میں 3 لاکھ سے زائد چالان کرکے شہریوں سے تقریباً 12 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کرلیا۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس قانون پر عمل کروانے کے لیے عمل پیرا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک پولیس اور قانون شکنوں کی تکرار معمول ہے۔

یکم مارچ 2021 سے اب تک لگ بھگ 3لاکھ20 ہزار چالان ہوئے۔ مجموعی طورپر11کروڑ87 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردئیے۔

شہریوں نے پولیس سے معمولی غلطیوں پر بھاری جرمانے اور بلا جواز تنگ کرنے کا شکوہ کیا ہے۔ ٹرانسپورٹز کا الزام ہے کہ ریونیو ہدف پورا کرنے لیے پولیس نے چالان کو ہتھیار بنا رکھا ہے۔

ٹرانسپورٹ یونین کے صدر راجہ محمد ریاض نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس کا یہ وطیرہ  ہے کہ دو تین ہزارسے کم چالان ہی نہیں کرتے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری کرکے سفر کو محفوظ اور ٹریفک کو رواں رکھیں تو سب ٹھیک ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div