کراچی: چاولہ مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں روپےکا سامان جل گیا
فائر بریگیڈ کی 6گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا
کراچی کے علاقے ناظم آباد کی چاولہ مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔
چاولہ مارکیٹ میں پتھاروں میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔
متاثرہ مارکیٹ میں 100 سے 150 کے قریب پتھارے موجود تھے۔ آگ بجھانے ميں تاخير کے باعث دکانداروں نے مشتعل ہوکر فائر بريگيڈ اور ميڈيا کو تشدد کا نشانہ بنايا۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے بتايا کہ بروقت ريسکيو آپريشن کے باعث زيادہ نقصان نہيں ہوا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں پتھاروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔