سبی اور ہرنائی میں زلزلہ،6افرادزخمی

مرکز سبی سے 50 کلومیٹردورشمال میں 35 کلومیٹر زیرزمین تھا

بلوچستان کے ضلع سبی، ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہرنائی میں زلزلے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر دور شمال میں 35 کلومیٹر زیرِزمین تھا۔زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔

 سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے رات 8 بجکر03 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کے مطابق ہرنائی میں زلزلے سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال منتتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم اب تک ہرنائی کےعلاوہ دوسرے علاقے میں  کسی قسم کی جانی اور مالی نقصانات  کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

EARTH QUAKE

Tabool ads will show in this div