ویڈیو: ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا

نمازجنازہ پروفیسرڈاکٹراحمد الغزالی نےپڑھائی
Oct 10, 2021

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ تابوت قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الغزالی نے پڑھائی۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تمام وفاقی وزرا، سروسز چیفس اور دیگر عہدے داران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے وقت مسلسل بارش برستی رہی۔ انتظامیہ کے مطابق لوگوں کی تعداد اتنی تھی کہ جگہ کم پڑ گئی تھی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ میت کو خصوصی سیکیورٹی حصار میں گھر سے جنازہ گاہ منتقل کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی تدفین ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں ہوگی۔

Faisal Mosque

DR. ABDUL QADEER KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div