چمن: امدادی سامان کے 13ٹرک افغان طالبان کے حوالے

فلاحی تنظیم نے ٹرکوں میں غذائی اجناس افغانستان بھجوائیں
Oct 09, 2021

[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/WhatsApp-Video-2021-10-09-at-7.57.31-PM.mp4"][/video]

پاکستان کی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے افغان بھائیوں کی مدد کیلئے غذائی اجناس پر مشتمل 13 ٹرکوں کا امدادی قافلہ آج ڈپٹی کمشنر نے طالبان رہنماء کے حوالے کردیا، طالبان رہنماء نے امداد سامان پر پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کی ایک فلاحی تنظیم پاک افغان کوآپریشن فورم کی جانب سے افغان بھائیوں کی امداد کیلئے 13 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ آج پاک چمن سرحد پر طالبان رہنماؤں کے حوالے کیا گیا۔ امدادی سامان میں غذائی اجناس شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل اور افغان طالبان کے رہنماء مولانا محمد عمر خان کرامت بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ یہ امدادی سامان افغان بھائیوں کیلئے ہے، ہم مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹرکوں میں لدی غذائی اجناس وصول کرتے ہوئے طالبان رہنماء مولانا محمد عمر خان کرامت نے کہا کہ ہم پاکستان اور ان کے عوام کے مشکور ہیں، جس نے امدادی سامان بھجوایا، امدادی سامان صرف ایسے مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا، جو اس کے زیادہ حقدار ہیں

ٹرکوں میں لدی غذائی اجناس وصول کرتے ہوئے طالبان رہنماء مولانا محمد عمر خان کرامت نے کہا کہ ہم پاکستان اور ان کے عوام کے مشکور ہیں، جس نے امدادی سامان بھجوایا، امدادی سامان صرف ایسے مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا، جو اس کے زیادہ حقدار ہیں۔

TALIBAN

Tabool ads will show in this div