اب بھی خیالوں میں شوہر کے ساتھ چہل قدمی کرتی ہوں، سائرہ بانو

دونوں کے شادی کی سالگرہ 11 اکتوبر کو منائی جاتی ہے

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار مرحوم کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ وہ انکے مرحوم شوہر دلیپ کمار اب بھی ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر خیالوں میں چہل قدمی کرتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے اس حوالے سے ایک نوٹ شیئر کیا ہے جس میں کہ انھوں نے اپنی شادی کی آئندہ سالگرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خیالوں میں اب بھی اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ چہل قدمی کرتی ہیں۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کی سالگرہ ہر برس 11 اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار اس سال جولائی کے اوائل میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے ۔

dilip kumar

SAIRA BANU

Tabool ads will show in this div