بھارت مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے، او آئی سی

تنظیم تعاون اسلامی کا کہنا ہے کہ بھارت مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور ان کے تمام مذہبی اور سماجی بنیادی حقوق کا احترام کرے۔
مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے گزشتہ ماہ بھارتی ریاست آسام کے ضلع درنگ میں سینکڑوں مسلم خاندانوں کو تجاوزات کے نام پر گھروں سے بے دخل کیے جانے کے دوران پولیس کارروائی کو منظم تشدد قرار دے دیا۔
او آئی سی نے اس معاملے کی میڈیا کوریج کو شرمناک قرار دیا اور بھارت سے ذمہ دارانہ برتاؤ کرنے کی اپیل کی۔
#OIC General Secretariat condemned the "systematic persecution and violence" ramping up against the Muslim community in #Assam, #India, claiming lives of Muslims, during protests against an eviction drive of hundreds of Muslim families from the state. pic.twitter.com/0EZWqmKj5u
— OIC (@OIC_OCI) October 7, 2021
واضح رہے کہ مذکورہ کارروائی کے دوران 2 مسلمان شہری بھارتی پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے اور اس کے بعد ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی تھی جس میں پولیس اور ایک فوٹو گرافر کو لاشوں کی بیحرمتی کرتے دیکھا گیا تھا۔