نيشنل اسنوکرچيمپئن شپ کا نيا ريکارڈ
کیوسٹ محمد سجاد نےتاریخ رقم کردی

نيشنل اسنوکر چيمپئن شپ میں محمد سجاد نے 147 کا بريک کرکے تاريخ رقم کردی۔
پاکستانی اسنوکر کی تاریخ میں محمد سجاد 147 کا بريک کھيلنے والے پہلے پاکستانی کيوسٹ بن گئے۔ محمد سجاد نے یہ کارنامہ چيمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں ذوالفقار عبد القادر کو چار کے مقابلے پانچ سيٹ سے ہراکر سرانجام دیا۔
انہوں نے کواٹر فائنل مقابلے میں 15بار لال، 16 بار کالی اور چھ بار کلر گينديں پھينک کر فريم بنایا۔
کیوسٹ محمد سجاد نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 147 کا بریک ہر کیوسٹ کا خواب ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے ڈومیسٹک مقابلوں میں کسی بھی اسنوکرپلیٸر کا یہ سب سے بڑا بریک ہے۔