اپوزیشن نے پنجاب حکومت کیخلاف کرکٹ سیریز 1-2 سےجیت لی
لاہور ميں پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ سیریز اپوزیشن کے نام رہی۔
لاہور کے گورنر ہاؤس میں ہفتے کو صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیسٹ آف تھری سیریز کھیلی گئی۔ یہ میچز چھ چھ اوور پرمشتمل تھے۔اپوزیشن نے کرکٹ سیریز میں حکومتی ٹیم کو شکست سےدوچار کردیا۔
پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان حکومتی ٹیم کے کپتان تھے جبکہ اپوزیشن ٹيم کے قیادت علی گیلانی نے کی۔ حکومت کو پہلے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Winning caption @ahaidergilani86 #GovtVsOpposition pic.twitter.com/q902GaeOrW
— Kasim Gilani (@KasimGillani) October 9, 2021
Beautiful day for cricket 🏏 pic.twitter.com/vb9HiI2TAA
— Kasim Gilani (@KasimGillani) October 9, 2021
پہلےمیچ میں حکومتی ٹیم نے97رنزبنائے جبکہ اپوزیشن نے آسانی سے ہدف حاصل کرلیا۔ اپوزیشن کو آخری اوور میں 22 رنز درکار تھے اورقاسم لنگا نے پہلی چار گیندوں پر 4 چھکے لگائے اور میچ کو اپنی ٹیم کے نام کیا۔
دوسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے 86رنزبنائے اور اپوزیشن نے یہ ہدف بھی آسانی سے حاصل کرلیا۔تیسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے اپوزیشن کی ٹیم کو شکست دے دی تاہم سیریز دو ایک سے اپوزیشن کی ٹیم کے نام رہی۔