پروازوں میں مشروبات اور کھانےکی عدم فراہمی،سی اےاے کانوٹس

مسافروں کی شکایات پر سخت نوٹس لے لیا

اندرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازوں میں مسافروں کو مشروبات اورکھانے کی سہولت فراہم نہ کر نے پر سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے کی عدم فراہمی اور سی اے اے کے احکامات پر عمل نہ کرنے مسافروں کی شکایات پر سخت نوٹس لے لیا۔سول ایوی ایشن نے ملک کی تمام ائیرلائنز کو ڈومیسٹک پروازوں میں مسافروں کو کھانا لازمی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر 2021  سے این سی او سی کی ہدایات پرپروازوں پر مسافروں کوکھانے کی سروس دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم مسافروں کی طرف سے کھانے کی عدم فراہمی پر سی اے اے کو شکایات موصول ہوئی ہیں اوراس سلسلے میں ہی سی اے اے نےڈومیسٹک پروازوں میں کھانا فراہمی سےمتعلق عمل درآمد کا حکم نامہ جاری کردیا۔

اس کےعلاوہ سول ایوی ایشن نے12 اکتوبر 2021 تک تمام ائیرلائنز کواحکامات پرعمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div