پنجاب: ترقیاتی فنڈز استعمال نہ کرنيوالے محکموں کے سیکريٹریز کونوٹس

وزیراعلیٰ عثمان نے کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کیا تھا
Oct 09, 2021

CM Punjab In Action Lhr Kashif Pkg 08-10

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/CM-Punjab-In-Action-Lhr-Kashif-Pkg-08-10.mp4"][/video]

وزيراعلیٰ پنجاب نے سالانہ ترقیاتی فنڈز استعمال نہ کرنے والے محکموں کے سیکريٹریز کو گزشتہ روز نوٹس جاری کر ديے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزار نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر سست روی سے عمل درآمد کرنے والے محکموں کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کيا تھا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے پر چیف سیکریٹری نے فوری طور پر 6 محکموں کو اظہار عدم اطمینان کے خطوط ارسال کر دیے۔

غیر تسلی بخش کارکردگی پر سیکریٹری بہبود آبادی، سیکریٹری تحفظ ماحول، سیکریٹری ویمن ڈویلپمنٹ، سیکریٹری انسانی حقوق واقلیتی امور، سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز اور سیکریٹری اوقاف کو لیٹرجاری کر دیے گئے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کام میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

حسان خاور کے مطابق وزیراعلیٰ نے پچھلے ہفتے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس کیے، سستی کا مظاہرہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دو سال رہ گئے ہیں کام کرکے دکھانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے کوارٹر میں لاہور کو 17ارب روپے کا فنڈ ملا ليکن صرف چھ فیصد استعمال ہوا۔

PUNJAB

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div