پریس کلب پراحتجاج، آئی آئی چندریگرروڈ اوراطراف میں شدیدٹریفک جام
گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، شہریوں کو پریشانی

کراچی کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے باعث دفاتر اور اپنے کاموں سے گھروں کو جانیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی پولیس کے مطابق پریس کلب اور ایم آر کیانی روڈ پر پانی کی فراہمی کیخلاف احتجاج کیا جارہا تھا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔
کراچی پریس کلب پر احتجاجی ریلی کے باعث سرور شدہید روڈ بند کردیا گیا، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، ایم اے جناح روڈ سے ٹاور، آئی سی آئی برج، کیماڑی اور بوٹ بیسن پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔
— Karachi Traffic Police (@KtrafficpoliceE) October 8, 2021
ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دفاتر اور اپنے کاموں سے گھروں کو جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔