کراچی:9ماہ میں شہریوں کا سوا2ارب روپے سے زائد کا نقصان

چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں کی مالیت 96 کروڑ40 لاکھ روپے سے زائد ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Crime-Data-Khi-Pkg-07-10-Ayaz.mp4"][/video]

کراچی میں 9 ماہ میں سوا 2 ارب روپے مالیت کی اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کراچی والے اسٹریٹ کرائم کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ رواں برس کے دوران اسٹریٹ کرائم کی58ہزار 891 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سی پی ایل سی  کے مطابق کراچی میں ستمبر میں اسٹریٹ کرائم کی6ہزار 860 وارداتیں ہوئیں۔ ان وارداتوں میں 4 ہزار9 موٹرسائیکلیں چوری اور447 چھین لی گئیں۔ اسلحے کے زور پر 2190موبائل فونز اور 23 گاڑیاں بھی چھینی گئیں جبکہ 191 گاڑیاں بھی ماہ ستمبر میں چوری ہوئی ہیں۔ان وارداتوں میں 2 ارب 15 کروڑ روپےمالیت کی اشیا لوٹی گئی ہیں۔

سال 2021 میں شہریوں کو 1ارب33کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی گاڑیوں سے محروم کیا گیا جبکہ  رواں سال چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں کی مالیت 96 کروڑ40 لاکھ  روپے سے زائد ہے۔9 ماہ  میں 18 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز چھینے گئے۔

Tabool ads will show in this div