سندھ میں 24 گھنٹوں کےدوران ڈينگی وائرس کے62کيسز رپورٹ

ستمبرکےدوران سندھ میں ڈینگی کے603 کیسز رپورٹ

DENGUE ONCE AGAIN LHR PKG 26-09

سندھ بھر ميں ڈينگی کيسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

محکمہ سندھ کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈينگی کے62 کيسز رپورٹ ہوچکے ہيں۔ان میں کراچی ميں27،حيدرآباد ميں30 اور ميرپور خاص ميں 5 کيسز سامنے آئے ہیں۔

رواں ماہ کے ابتدائی 5  روز کے دوران کراچی ميں 118 کيسز سامنے آئے۔کراچی کےضلع وسطی میں36،شرقی میں ڈینگی کے28کیسز سامنے آئے۔

ستمبر کے دوران سندھ میں ڈینگی کے603 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔رواں ماہ سندھ بھرمیں ڈینگی کے229کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال ڈینگی کے اب تک 2197 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں اب تک رواں سال ڈینگی کے باعث5 اموات ہوچکی ہیں۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div