ویڈیو:نائیجرین گانے پرمشال خان کی ڈانس مووزوائرل

فیشن شوٹ سےقبل میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ڈانس

اداکارہ مشال خان کی تازہ انسٹاپوسٹ ان کے مداحوں کیلئے ایک ٹریٹ ثابت ہوئی۔

مشال نے انسٹا پرویڈیو شیئرکی جس میں وہ نائیجرین گلوکار سی کے, کے گانے 'لونوانتتی' پرلہنگا پہنے فل سج دھج کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔

مشال خان نے ویڈیو اپنے نئے شوٹ کی تیاریوں کے دوران میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنوائی اور کیپشن میں لکھا، ' ہم اپنا شوٹ شروع ہونے کا انتظارکررہے ہیں'۔

ویڈیو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے فالوورز نے مشال کی صلاحیتوں کو سراہا، بیشتر نے ویڈیو بار بار دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جبکہ کئی ایک نے ریکارڈنگ کی سہولت دستیاب نہ ہونے پرمشال سے یہ ویڈیو بھجوانے کی درخواست بھی کرڈالی۔

اداکارہ نے یہ برائیڈل شوٹ مصحف بیوٹی سیلون کیلئے کروایا جس میں انہوں نے ڈیزائنربرانڈ ' فرح اینڈ فاطمہ ' کے تیار کردہ عروسی ملبوسات زیب تن کیے۔

انسٹافالوورز کیلئے مشال نے شوٹ کی ایک دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے ڈیزائنر، بیوٹی سیلون اور جیولرزکوٹیگ کیا۔

مشال خان نے ٹیلی ویژن پراداکاری کا آغازسال 2018 کے رمضان المبارک میں آن ائرکیے جانے والے خصوصی ڈرامہ سیریل ' سنو چندا' میں کنزیٰ کے کردارسے کیا تھاجس کے بعد ان کیلئے اس میدان میں راستے کھل گئے۔

مشال نے ہم ٹی وی پرنشرکیے جانے والے ٹریول گائیڈ شو 'امیزنگ نورڈکس ' کی میزبانی بھی کی۔

اداکارہ کا آن ائرڈرامہ سیریل ہاشم ندیم کا 'پری زاد ' ہے جس میں انہیں احمد علی اکبرکے مدمقابل دیکھا جاسکتاہے جبکہ حال ہی میں 'قصہ مہربانو کا' کا بھی آغاز ہوا ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں ان کے علاوہ ماورہ حسین اور احسن خان شامل ہیں ۔

Mashal Khan

Tabool ads will show in this div