منیب بٹ سےشادی کی مبارکباد پرعلیزے شاہ کادلچسپ جواب

شوبزسیلیبرٹیزکے مداح کبھی کبھار اپنی پسندیدہ شخصیات کے بارے میں کچھ زیادہ ہی معصومیت کا اظہار کردیتے ہیں، اداکارہ علیزے شاہ کے حالیہ برائیڈل فیشن شوٹ نے بھی ایسا ہی ایک غضب ڈھایا۔
اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ' دلدل' کے ساتھی اداکار منیب بٹ کے ساتھ عروسی ملبوسات میں فیشن شوٹ کی تصاویر شیئرکیں، جو درحقیقت ایک بیوٹی سیلیون کیلئے کروایا گیا ہے۔
دلکش تصاویرمیں منیب اورعلیزے کی کیسمٹری مداحوں کی توجہ کھینچ رہی ہے کہ ایک مداح نے دلہا پرزیادہ غور کیے بغیرخود ہی فرض کرلیا کہ علیزے شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔
مداح نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، جس پرعلیزے کے جواب نے سبھی کو ہنساڈالا۔
انسٹااسٹوریزمیں اسکرین شاٹ شیئرکرنے والی علیزے نے اس بےخبری کو سراہتےہوئے قہقہے اور دل والے ایموجیزکے ساتھ لکھا ' بس اتنا بےخبرہونا ہے دنیا سے'۔

منیب کے علاوہ علیزے ڈرامہ سیریل 'عشق تماشا' میں اداکارکی اہلیہ ایمن خان کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔
اس سے قبل علیزے کا نام ڈرامہ ' جوتوچاہے' کے ساتھی ادکار عمران عباس کے ساتھ جوڑ دیا گیا تھا جس پردونوں کی جانب سے تردید سامنے آئی تھی۔
علیزے شاہ کے ساتھ شادی پر عمران عباس کا ردعمل
علیزے کا کہناتھا کہ نہ جانے لوگ اس قسم کے خیالات کہاں سے لے کرآتے ہیں۔
اداکارہ کا آنے والا ڈرامہ 'لیکن' ہے جس میں وہ ویب سیریز ‘مڈ سمرکیوس’ سے اداکاری میں ڈیبیو کرنے والے خوشحال خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

سیریل برکت صدیقی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ دیگرکاسٹ میں علی رحمان خان ، جاوید شیخ ، وسیم عباس ، شگفتہ اعجاز ،عصمت زیدی اور دیگر شامل ہیں۔
علیزے شاہ کو آخری بار رمضان المبارک کی خصوصی سیریز ‘ تانا بانا’ میں دانیال ظفر کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
ان کے معروف ڈراموں میں عہد وفا، میرا دل میرا دشمن اور عشق تماشا قابل ذکرہیں۔