اہم معاشی خبر:بٹ کوائن ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر

سونا 200 روپے سستا ہوگیا
Oct 08, 2021

اہم معاشی خبروں کا احوال:۔

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، بدھ کو سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی گزشتہ ایک ماہ کی بلند ترین 52ہزارڈالر سطح کو عبور کرتے ہوئے 55ہزار ڈالر پر پہنچ گئی۔

جمعرات کے روز فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے افغانستان سفر کرنے والے افراد کو  صرف 1 ہزارامریکی ڈالر فی کس فی وزٹ لے کے جانے کی اجازت دی ہے۔ سالانہ حد زیادہ سے زیادہ صرف 6000  ڈالر ہوگی۔

معاشی ماہر پروفیسر عاطف میاں کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابات کو مدِنظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسیاں نہ بنائیں۔ اٹلانٹک کونسل ساؤتھ ایشیا سینٹر کے تحت آن لائن سیشن میں گفتگو کرتے ہوئےعاطف میاں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پورے سسٹم میں اسٹرکچرل تبدیلیاں لانی پڑے گی، بالوسطہ ٹیکسوں کے بجائے براہ راست ٹیکسوں پر توجہ دینی چاہیئے، ملکی پیداواری صلاحیت کو بڑھائے بغیر معیشت مستحکم نہیں کی جاسکتی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوا جس میں ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ موخر کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید مشاورت کی ہدایت کر دی ہے۔

trade news

Tabool ads will show in this div