سردیوں میں گیس کی ممکنہ قلت، ملکی صنعتوں پر اثرات کا خدشہ

مصنوعات کی پیداواری لاگت بڑھ جانے کے ساتھ بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کم ہوجائے گی

سردیوں میں گیس کی ممکنہ قلت کے باعث ملکی صنعتوں پر برے اثرات آنے کا خدشہ ہے۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی جگہ پر متبادل ایندھن کا استعمال کرنا پڑا تومصنوعات کی پیداواری لاگت بڑھ جانے کے ساتھ بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کم ہوجائے گی۔ صنعت کار تنظیموں نے تو گیس کی قلت کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران کا عندیہ دے دیا ہے۔ان کے مطابق حکومت کو فوری طور پر اقدامات لینے چاہیں۔ ملک کی توانائی کی ضروریات کا 35 فی صد قدرتی گیس سے پورا کیا جاتا ہے جن میں مقامی اور درآمدی گیس شامل ہیں۔

gas crisis

Tabool ads will show in this div