کراچی میں کانگو وائرس سر اٹھانےلگا، ایک ہفتےمیں2اموات

رواں سال میں یہ وائرس 4 جانیں لےچکا ہے

کرونا اور ڈینگی کے بعد اب کانگو بھی کراچی میں سر اٹھانے لگا کیوں کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ وائرس 2 افراد کی جان لے چکا ہے۔

کانگو وائرس سے جاں بحق ایک شخص کا تعلق کراچی کےگنجان آباد ضلع وسطی کے ایف سی ایریا سےجب کہ دوسرے کا ڈیفنس سے تھا۔

طبی ماہرین کےمطابق جانوروں کے چیچڑ کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں نامناسب حفاظتی انتظامات بھی وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

کانگو وائرس سے متاثر ہونے کی علامات میں شدید تھکاوٹ، بخار، بیچینی، پٹھوں میں درد اورمسوڑھوں سے خون کا بہنا شامل ہیں۔

رواں سال کے دوران یہ جان لیوا وائرس چارافراد کی زندگیاں نکل چکا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگووائرس پھیلا تو اس کی ذمہ داری محکمہ لائیواسٹاک کی ہوگی۔

Tabool ads will show in this div