آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہونگے، شبلی فراز

وفاقی وزیرکی ایم کیوایم رہنماؤں کوای وی ایم پربریفنگ
Oct 08, 2021

شبلی فراز کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات اليکٹرانک ووٹنگ مشين کے ذريعے ہوں گے، وزيراعظم چاہتے ہيں کہ ہارنے اور جيتنے والا دونوں انتخابی نتائج تسليم کرے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متحدہ قیادت سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید جمیل، وفاقی وزیر امین الحق، سینیٹر فیصل سبزواری سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماء موجود تھے۔

شبلی فراز نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2023ء کا اليکشن اليکٹرانک ووٹنگ مشين کے ذريعے ہوگا، حکومت کوئی مشينيں تھوپنا نہيں چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اليکشن کا موجودہ طريقۂ کار تنازعات کا شکار ہوتا ہے، وزيراعظم چاہتے ہيں کہ الیکشن ہارنے اور جيتنے والا دونوں نتائج تسليم کريں۔

ELECTION

SHIBLI FARAZ

Electronic Voting Machine

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div