امریکا کا اشرف غنی کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات پرغور

حکومت کی ہدایت پر انکوائری زیر غور ہے،انسپکٹر جنرل جان سوپکو

افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکہ کے خصوصی انسپکٹر جنرل جان سوپکو نے کہا ہے کہ وہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے بیرون ملک جاتے وقت لاکھوں ڈالر ساتھ لے جانے والےالزامات پر غور کر رہے ہیں۔

جنرل جان سوپکو نے بدھ کے روز ایوان نمائندگان کی ایک ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ حکومتی اصلاحاتی کمیٹی نے ہم سے اس پر غور کرنے کو کہا ہے اور ہم تحقیات کے آغاز کے لیے غور کر رہے ہیں۔

جنرل جان سوپکو کا اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے افغانستان کی تعمیر نو  کا دفتر طویل عرصے سے امریکہ کی بڑے پیمانے پر ریاستی تعمیر کی کوششوں کے دوران دھوکہ دہی ، بربادی اور کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اشرف غنی کو اگست میں طالبان کے کابل کے مضافات میں پہنچنے کے بعد اچانک کابل سے فرار ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سابق افغان صدر اشرف غنی کا موقف ہے کہ وہ خوںریزی روکنے کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔ انہوں نے کرپشن سے متعلق الزامات کی بھی تردید کی تھی لیکن ان کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں تاحال جاری ہیں۔

ASHRAF GHANI

UNITED STATES

Tabool ads will show in this div