منال خان کے لباس پرتنقید، مداحوں نے مسئلہ حل کردیا

تنقید کرنے والے صارف کو محسن احسن کا جواب

حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام اپنے ہنی مون کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنی ان پوسٹس کے کیپشن میں ایک دوسرے کی تعریف اور خوبصورت جملے بھی لکھے گئے۔

تاہم سوشل میڈیا پر منال خان کو مغربی طرز کے لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ،بعدازں مداحوں نے اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے منال خان کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے مزاحیہ میمز میں تبدیل کردیا ۔

دوسری جانب احسن محسن اکرام نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ منال خان کے مغربی طرز کے لباس پہننے پر تنقید کرنے والی ایک انسٹا صارف کو کرارا جواب دے کر چپ کروا دیا۔

ناجیہ نامی انسٹا صارف نے منال خان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پنچ اپنے آپ کو کرو جو بیوی اتنے بے شرموں والے کپڑے پہن رہی ہے اور تم اسے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ہو۔

احسن نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ معذرت کیساتھ آپ کی غلط فہمی دور کردوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ان کا خواب ایک آزاد خیال پاکستان کا ہے، جہاں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے کی اجازت ہو، اور انہیں ان کے شوہر، باپ اور بھائی اپنے قابو میں نہ رکھتے ہوں۔‘

Minal Khan

AHSAN MOHSIN IKRAM

Tabool ads will show in this div