کراچی:تیزاب گردی کا واقعہ،خواجہ سرا قتل، مقدمےمیں دوست نامزد

مقدمہ مقتول غلام مصطفی کی مدعیت میں ہی درج کياگيا

Online Harrasement Art-Sept07-SamaaDigital.Jpeg

کورنگی ميں خواجہ سرا کے قتل کامقدمہ درج کرلياگيا ہے۔مقدمے میں مقتول کے دوست قیصر کو نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں تیزاب پھینکنےسےخواجہ سراکےقتل کےواقعے کا مقدمہ مقتول غلام مصطفی کی مدعیت میں ہی درج کرليا گيا۔پولیس نے غلام مصطفی کا زخمی حالت میں بیان لے لیا تھا جس میں مقتول کے دوست قیصر کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کو مقتول نے بیان  دیا تھا کہ قیصر نے اس پر تیزاب پھینکا تھا اور قیصر کو غلام مصطفی کے دوسرے افراد سے دوستی پسند نہیں تھی۔پولیس نےبتایا ہے کہ غلام مصطفی گزشتہ روز دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

اس مقدمے میں اقدام قتل،اورتیزاب گردی کی دفعات لگائی گئی تھی۔مقتول کی موت پرقتل کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ قیصر نامی ملزم واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔غلام مصطفی اور قیصر کورنگی میں ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div