زمینوں کےکھاتوں کے ہیر پھیر،بورڈ آف ريونيو کے افسران برطرف

اہلکار نیب کیسز میں سزا یافتہ اور ضمانت پر تھے

زمینوں کے کھاتوں کے ہیر پھیر میں ملوث بورڈ آف ريونيو کے15 افسران اور اہلکاروں کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نےعدالتی احکامات پر برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو اہلکار نیب کیسز میں سزا یافتہ اور ضمانت پر تھے۔ ہٹائے گئے افسران پر سنگین نوعیت کے الزامات پر کیسز درج ہیں۔نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 6 مختیارکار اور5 تپيداروں کوعہدوں سے ہٹایا گیا۔

نوٹيفکيشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2سب رجسٹرار اور2 جونيئر کلرک بھی معطل کردئیے گئےہیں۔ بورڈ آف ریونیو کے رجسٹریشن ونگ کے اہلکاروں سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔

بورڈ آف ریونیو کے15 افسران واہلکاروں کو حیدرآباد آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

SINDH REVENUE BOARD

Tabool ads will show in this div