لاہورمیں گھریلوملازمہ پراسرار طور پر چھت سے گرکر جاں بحق

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل، پولیس تحقیقات شروع

لاہور میں داتا دربار کے قریب گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر چھت سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے چند روز قبل ہی عامل کے گھر ملازمت اختیار کی تھی۔

لاہور میں ایک عامل کے گھر کام کرنیوالے 17 سالہ ملازمہ پراسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا تعلق ننکانہ صاحب سے تھا اور اسے اس گھر میں ملازمت اختیار کئے ہوئے صرف 4 روز ہی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی قتل، خودکشی اور حادثے کے پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

لڑکی کی والدہ نے واقعے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی چھت سے چھلانگ نہیں لگاسکتی تھی۔

Girl Murder

Tabool ads will show in this div